بلوچستانتازہ ترین

بلو چستان کے مختلف علاقوں میں بارش پہاڑوں پر برف باری کا امکان

کوئٹہ ۔کوئٹہ سمیت بلو چستان کے مختلف علاقوں میں الگے دو دنوں تک بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق طویل خشک موسم کے بعد مغر بی لہر بلو چستان کے شمالی مغربی علاقوں میں داخل ہو چکی ہے جو 28اور 29دسمبر تک ملک کے بالائی و سطحی علاقوں میں اثر انداز ہو گی ۔محکمہ موسمیات کے مطابق 28دسمبر کی رات سے 29دسمبر کے دوران کوئٹہ، ژوب، بارکھان، زیا رت ، نو کنڈی، دالبندین ، ہر نائی ، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبد اللہ، چمن ، پشین ، گوادر ، جیوانی، تربت ، پنجگور، قلات ، خضدار ، سبی ، نصیر آباد اور لسبیلہ میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button