بلوچستانتازہ تریندنیاپاکستان

6 سال سے بھارت میں بے گناہ قید پاکستانی ماہی گیر رہا نہ ہو سکے

کراچی ،،،ایک سال اور گزر گیا ،6 سال سے بھارت میں قید بے گناہ پاکستانی ماہی گیر رہا نہ ہو سکے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق علی اکبر شاہ گوٹھ کے 40 ماہی گیربھارت میں 6 سال سے قید کاٹنے پر مجبور ہیں، بھارت میں پابند سلاسل پاکستانی ماہی گیروں کے اہل خانہ اپنے پیاروں کے غم میں نڈھال ہیں ،ان کے خاندان بھوک اور بدحالی کا شکار ہیں۔ترجمان کوسٹل میڈیا کے مطابق ٹھٹھہ سجاول کے 80 ماہی گیر بھی بھارت کی جیل میں قید ہیں، ان کے ورثا کا کہنا ہے کہ ہمارے بے گناہ پاکستانی ماہی گیروں کو رہا کیا جائے

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button