بلوچستانتازہ ترینپاکستان

بلوچستان میں بجلی کے انفراسٹرکچر پر12 ارب 28 کروڑ خرچ ہونگے

لاہو ر ،،،،،بجلی کی ترسیل کے قومی ادارے نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی نے سال 2025 تک سرمایہ کاری کامنصوبے تیارکر لیا جس کے ذریعے بجلی کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنایا جائے گا۔این ٹی ڈی سی نے 2025 تک 3 سالہ سرمایہ کاری منصوبہ تیار کر کے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کو بھجوا دیا ہے۔نیپرا حکام کے مطابق این ٹی ڈی سی کے سرمایہ کاری پلان پر 2 جنوری کو سماعت کی جائے گی۔منصوبے کے مطابق این ٹی ڈی سی 3 سال میں 369 ارب 22 کروڑ روپے سے زائد کی سرمایہ کاری کرے گی، 2023 میں 114 ارب 30 کروڑ اور 2024 میں 145 ارب 35 کروڑ سے زائد کی سرمایہ کاری کا منصوبہ بنایا گیا ہے ۔سال 2025 میں این ٹی ڈی سی 109 ارب 56 کروڑ روپے سے زائد کی سرمایہ کاری کرے گی۔منصوبے کے مطابق پاور پراجیکٹس سے بجلی کی ترسیل کے لیے 167 ارب 13 کروڑ 50 لاکھ روپے کی سرمایہ کاری کی جائے گی، مرمتی کاموں اور توسیع کے اقدامات پر 157 ارب 79 کروڑ 65 لاکھ روپے خرچ کیے جائیں گے۔این ٹی ڈی سی اسپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری پر 23 ارب 59 کروڑ روپے خرچ کرے گی، ترسیلی نظام کی بہتری کے دیگر اقدامات پر 20 ارب 70 کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے۔این ٹی ڈی سی پنجاب میں 164 ارب 57 کروڑ 90 لاکھ روپے، پختونخواہ میں 134 ارب 93 کروڑ 50 لاکھ روپے، سندھ میں 23 ارب 54 کروڑ روپے اور بلوچستان میں 12 ارب 28 کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button