
کوئٹہ ،،کوہلو میں سیکورٹی فورسز کے قافلے کے قریب بم دھماکہ افسر سمیت سا ت اہلکار زخمی ہوگئے ۔سیکورٹی فورسز ذرائع کے مطابق اتوار کو کوہلو کے نواحی علاقے سیکورٹی فورسز کی بم ڈسپوزل ٹیم کے قریب آئی ای ڈی کا دھماکہ ہوا جس میں ایک افسر سمیت سات اہلکار زخمی ہوگئے ۔واقعہ کے بعد زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ شواہد اکھٹے کرنے کے بعد حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی گئی دوسری جانب وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے میں سیکورٹی فورسز کے قافلے کے قریب بم دھماکہ افسر سمیت سا ت اہلکار زخمی ہوگئے کوہلو میں سیکورٹی فورسز کے قافلے کے قریب بم دھماکہ افسر سمیت سا ت اہلکار زخمی ہوگئے انہوں نے ژوب کے علاقے سمبازہ میں دہشت کردوں کے خلاف آپریشن میں ایک سیکورٹی اہلکار کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ میر عبد القدوس بزنجو نے شہید سیکورٹی اہلکار کے خاندان سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ ایک اور بہادر جوان نے وطن پر جان نثار کر دی۔انہوں نے کہاکہ سیکورٹی فورسز دہشت گردو ں کے خلاف کاروائیوں سے ملکی سرحدیں محفوظ بنا رہی ہیں قوم اپنے سیکورٹی اداروں کو سلام پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کی خاطر جام شہادت نوش کرنے والے اہلکار ہمارے ہیرو ہیں



