
صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی جانب سے دکان پر دستی بم حملے کے نتیجے میں خاتون بچے سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے دھماکہ سے نزدیکی دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکورٹی فورسز کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیاگیا ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے واقعات کے تدارک کے لئے حکومت اور انتظامیہ اقدامات اٹھا رہی ہے تفصیلات کے مطابق اتوار کی دوپہر کوئٹہ کے علاقے سبزل روڈ پر تھانہ امیر محمد دستی کے قریب نامعلوم ملزمان نے دستی بم دکان پر پھینکا جو دکان کے قریب گر کر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں خواتین بچے سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے اور نزدیکی دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس سیکورٹی فورسز اور بم ڈسپوزل اسکوارڈ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی علاقے کو گہرے میں لیکر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا اور بم ڈسپوزل ٹیم نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی مزید کارروائی پولیس کررہی ہے ۔دوسری جانب ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس کوئٹہ کیپٹن (ر) غلام اظفر مہیسر نے کہا ہے کہ کرسمس کے موقع پرپولیس کی جانب سے گزشتہ تین روز سے سیکورٹی کے موثر اقدامات اٹھائے گئے تھے اور آج سیکورٹی ہائی الرٹ تھی 15 سو سے زائد پولیس اہلکار شہر میں قائم گرجا گھروں میں کرسمس کی تقریبات کے موقع پر ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے پولیس کی کوشش ہے کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ اور مذہبی تقریبات کی سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے شہر میں خصوصی چیکنگ کے علاوہ ناکہ جات لگا کر شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر بھی چیکنگ کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میتھوڈسٹ چرچ میں کرسمس کی دعائیہ تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق رکن صوبائی اسمبلی ویلم برکت ‘ پادری سائمن بشیر ‘ ایس ایچ او سول لائنمٹھا خان سمیت دیگر بھی موجود تھے ڈی آئی جی کوئٹہ نے کہا کہ آج کا دن ہم سب کے لئے بڑی اہمیت کا حامل ہے اور ہم نے اس حوالے سے سیکورٹی کے سخت انتخابات کرتے ہوئے شہر میں اور گرجا گھروں میں تقریبا کے موقع پر سیکورٹی ہائی الرٹ رکھی ہے اور سیکورٹی کے حوالے سے آج سخت دن تھا گزشتہ دن سے کرسمس کی تقریبات کے حوالوں سے سیکورٹی پر کام کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ 15 سو سے زائد پولیس اہلکاروں کو گرجا گھروں کی سیکورٹی پر تعینات کیا گیا ہے اس کے علاوہ پہاڑوں پر ایف سی کو تعینات کیا گیا تھا شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کی گئی ہے اور شہر میں پولیس کا گشت بڑھایا گیا اورمختلف مقامات پر ناکے بھی لگائے گئے



