
پاک افغان سرحد پردہشت گردوں کی نقل وحرکت پرسکیورٹی فورسزکا آپریشن ایک دہشتگرد ہلاک ہو گیا بلوچستان کے علاقے ژوب میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران ایک دہشتگرد ہلاک ہو گیا جبکہ شہید ہواپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ژوب کے علاقے سمبازا میں خفیہ اطلاعات پر سکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن کیا گیا، آپریشن پاک افغان سرحد پردہشت گردوں کی نقل وحرکت کی اطلاعات پرکیا گیاپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے کی مسلسل نگرانی کرکے دہشتگردوں کے ایک گروپ کو صبح روکا گیا، دہشتگردوں کے فرار ہونے کے راستے روکنے کے لیے ناکہ بندی کی گئی تو دہشتگردوں نے فائرنگ کر دی، سرحدپار سے دہشتگردوں کے سہولت کاروں کی جانب سے بھی فائرنگ کی گئی، دہشتگرد کے پی میں گھس کر شہریوں اور سکیورٹی فورسز کو نشانہ بناناچاہتے تھے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد مارا گیا جبکہ دہشتگردوں کے ساتھ مقابلے میں سپاہی حق نواز شہید ہوا اور 2 جوان زخمی ہوئے علاقے کو دہشتگردوں سے کلیئر کرنے کے لیے آپریشن جاری ہے



