بلوچستانتازہ ترینپاکستان

بلوچستان میں آٹے کی قلت پیدا ہو گئی ہے

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آٹے کی قلت پیدا ہو گئی ہے اور آٹے کی 100 کلو والی بوری 13ہزار روپے کی فروخت ہو رہی ہے۔
بلوچستان کے بالائی علاقوں میں 100کلو آٹے کی بوری پر 1550 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی بوری 12050 روپے کی فروخت ہو رہی ہے انجمن تاجران نے کہا کہ فلور ملز کے پاس گندم کا محدود اسٹاک موجود ہے جس کے باعث فلور ملز مارکیٹ کو محدود پیمانے پر آٹا دے رہی ہیں، محکمہ خوراک بلوچستان کی جانب سے ملزکو ماہانہ کوٹے کی فراہمی میں تاخیرکی جا رہی ہے ملز مالکان بلیک مارکیٹ سے مہنگے داموں گندم خرید رہے ہیں، پنجاب نے آٹے اور گندم کی بین الصوبائی منتقلی پرپابندی لگادی ہے، یہی نہیں بلوچستان کے مختلف علاقے توبہ اچکزئی، توبہ کاکڑی، دکی، نوشکی، چاغی اور ژوب میں بھی آٹے کا بحران پیدا ہوگیا ہے محکمہ خوراک بلوچستان کا کہنا ہے کہ سیلاب کے باعث گندم خریداری میں صوبائی حکومت کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے، پاسکو سے 2 لاکھ بوری گندم خریداری کا معاہدہ ہو چکا ہے، اگلے ہفتے پاسکو سے گندم کی بلوچستان سپلائی شروع ہونے کا امکان ہیں

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button