
ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے سکیرٹری اطلاعات بلوچستان اسمبلی میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر ایم پی اے قادر علی نائل اور رکن مرکزی کونسل محمد زمان دہقانزادہ نے نئی نسل کو جدید سائنسی علوم کے حصول کیلئے دل و دماغ لگاکر پڑھنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ آج اور اسکے بعد آنے والی نسل اس لحاظ سے خوش نصیب ہے کہ انھیں تعلیم کے حصول کیلئے وہ تمام بنیادی سہولیات میسر ہے جو ایک زمانے میں طالبعلموں کیلئے خواب ہوا کرتاتھا٠ اعلی تعلیمی ادارے تمام جدید سہولیات اور ماہر و تربیت یافتہ اساتذہ کے ساتھ طلباء کی تدریسی رہنمائی کیلئے موجود ہے یہ الگ بات ہے کہ بعض استاد درس کے مقدس شعبے کو صرف حصول تنخواہ کا ذریعہ سمجھ کر اپنے پیشے کے ساتھ بددیانتی کے ارتکاب کر بیٹھتے ہیں٠ ان خیالات کا اظہار انھوں نے نیوہزارہ ٹاؤن کرانی روڈ میں گورنمنٹ بوائز کالج کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں پارٹی کے نائب چئیرمین عزیزاللہ ہزارہ ارکان مرکزی کونسل اسماعیل چنگیزی، داود چنگیزی، عصمت یاری ضلعی کونسل کے نومنتخب صدر یونس حیدری، سکیرٹری فداحسین، حلقہ و بنیادی کونسل کے زمہ داران خواتین ونگ کے عہدیداران، پارٹی کارکنان و علاقہ کے معززین و معتبرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر اسکیم کے ایکس ای این اور ٹھیکیدار بھی موجود تھے ایکس ای این نے منصوبے سے متعلق شرکائ کو بریفنگ دی٠ پارٹی رہنماؤں نے کہا کہ طویل جدوجہد کے بعد کالج کی تعمیر کا منصوبہ شرمندہ تعبیر ہوا جس پر تعاون کرنے کیلئے تمام افراد کے شکر گذار ہے اس کالج کی تعمیر اور علاقے میں مزید تعلیمی اداروں کا قیام ہمارے خواب ہے مگر افسوس کا مقام ہے کہ بڑے بڑے ہاوسنگ اسکیموں کے ذریعے اربوں کمانے والوں نے تعلیم، کھیل اور تفریحی سرگرمیوں کیلئے ایک انچ زمین تک نہیں دی اب یہ عوام پر منحصر ہے کہ وہ ان سے بازپرس کریں اور اپنی آنے والی نسلوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے سلسلے میں کردار ادا کریں انھوں نے کہا کہ کالج کی تعمیر سے علاقہ اور حلقہ کے طالبعلموں کو اپنے گھر کے نزدیک بہترین درسگاہ میسر آسکیگا اور انھیں دور دراز کے فاصلوں سے نجات حاصل ہوگی یہ کالج ہر لحاظ سے جدید تعلیمی ادارہ ہوگی اور ہماری کوشش ہوگی کہ اسے جلد از جلد مکمل کرکے طالبعموں کیلئے اسے کھولا جائے انھوں نے عوام سے مزید تعاون کی توقع کرتے ہوئے کہا کہ ایچ ڈی پی اپنے وعدوں پر مسلسل عمل کرکے عوام کو سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنانے کا سلسلہ جاری رکھے گی



