
چمن ،،عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماں نے کہا ہے کہ بیک وقت اسلام آباد اور کابل میں دھماکے لمحہ فکریہ سے کم نہیں بارہا خبردار کرنے کے باوجود بالادست اشرافیہ جنگی معشیت سے ناطہ جڑے ہوئے ہیں دہشت گردی چاہئے جس سطح پر بھی ہو ہم نے واضح مخالفت کی ہے افغانستان میں لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی افغانوں کی مستقبل پر وار اور ناقابل معافی جرم ہے عالمی دنیا اور تمام روشن فکر مترقی قوتیں اس ناروا عمل کے خلاف آواز اٹھائیں چمن بارڈر پر بغیر کسی وجہ تنا وکشیدگی مزدور کار غریب پرور پشتونوں پر روزگار کے دروازے بند کرنے اور پشتون افغانوں کے درمیان غمی خوشی میں شرکت سے روکھنے کے آزمودہ حربے ہیں فکر باچاخان کے سوا باقی تمام وعدے اور دعوے دم توڑ چکے پشتون خوا وطن کے طول وعرض سے پشتونوں کی فکر باچاخان میں شمولیت خوش آئند ہے نئے ساتھیوں کو خو ش آمدید کہتے ہیں ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر وصوبائی پارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا ضلعی آرگنائزر صلاح الدین وطن یار گل زمان حاجی عبدالواجد محمد داود اصغر خان ولی خان نے محلہ حاجی محمد انور بائی پاس اور پرانا چمن میں شمولیتی تقاریب سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر قدرت اللہ جعفر خان اصغر خان محمد سرور محمد عمر محب اللہ رحمت اللہ اسد اللہ علی محمد اپنے اپنے خاندانوں سمیت مختلف جماعتوں سے مستعفی ہوکر عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کااعلان کیا مقررین نے نئے شامل ہونیوالوں کو فکر باچاخان کے تسلسل عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ امر خوش آئند ہے کہ آئے روز سیاسی کارکن نوجوان قبائلی عمائدین فکر باچاخان کے صفوں کا حصہ بن رہے ہیں مقررین نے کہا کہ چمن بارڈر پر بغیر کسی وجہ کشیدگی پشتونوں پر روزگار کے دروازے بند کرنا پشتونوں افغانوں کے درمیان آمد ورفت میں خلل ڈالنا آزمودہ حربوں کا تسلسل ہے جو کسی صورت قابل قبول عمل نہیں انہوں نے کہا کہ ایک بار پھر پشتون خوا وطن کے وسائل زیر دست لانے کیلئے ان کی جنت نظیر وطن پر بدامنی دہشت گردی انتہاپسندی غالب کرنے کی کوششیں کی جارہی ہے لیکن اس بار پشتون من حیث القوم ان ناروا عملیات کو قبول کرنے کیلئے تیار نہیں چمن سے چترال تک “پشتون اولسی پاون” عوامی نیشنل پارٹی کی پالیسیوں کی تائید ہے اور یہ بیداری مستقبل میں مزید بڑھ کر ابھرے گی دریں اثنا عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی دفتر باچاخان مرکز سے جاری کردہ صوبائی بیان کے مطابق اے این پی کے سابق صوبائی صدر صالح محمد خان مندوخیل کی 22ویں برسی کے مناسبت سے آج ہفتہ 24 دسمبر صبح 10بجے ظریف شہید پارک ژوب میں جلسہ عام ہوگا جس میں پارٹی کے صوبائی مرکزی پارلیمانی ضلعی ذمہ داران خصوصی شرکت کرینگے پشتون اولس سے شرکت کی اپیل ہے



