تازہ ترینپاکستان

پرویز الٰہی نے گورنر کا ڈی نوٹیفائی کرنے کا اقدام چیلنج کردیا

لاہور،، مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما چودھری پرویز الٰہی نے گورنر پنجاب بلیغ الرحمن کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے سے ڈی نوٹیفائی کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا جس پر عدالت نے لارجر بینچ تشکیل دے دیا۔چودھری پرویز الٰہی کی جانب سے عامر سعید راں ایڈووکیٹ کی وساطت سے 9صفحات پر مشتمل پٹیشن آئین کے آرٹیکل 199کے تحت لاہور ہائیکورٹ میں دائرکی گئی، جس میں گورنر اور اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان، حکومت پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب کو فریق بنایا گیا ۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ گورنر نے اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے وزیراعلیٰ کو خط لکھا ہی نہیں، خط اسپیکر کو لکھا گیا، وزیراعلی کو نہیں ۔ایک اجلاس کے دوران گورنر دوسرا اجلاس طلب نہیں کر سکتے۔ گورنر کو اختیار ہی نہیں کہ وہ غیر آینی طور پر وزیر اعلی کو ڈی نوٹیفائی کر سکیں۔پرویز الٰہی کی جانب سے پٹیشن میں کہا گیا کہ گورنر پنجاب نے آئین کے آرٹیکل 130سب سیکشن 7کی غلط تشریح کی۔ گورنر پنجاب نے اختیارات کاغلط استعمال کرتے ہوئے وزیراعلی کو ڈی نوٹیفائی کیا۔پٹیشن کے مطابق گورنر ،وزیراعلی کو تعینات کرنے کی اتھارٹی نہیں، اسی لیے وزیراعلی کو ہٹانے کا بھی اختیار نہیں رکھتا۔ گورنر نے اسپیکر کیساتھ تنازع میں وزیراعلی کو غیرقانونی طور پرہٹایا۔ جب تک اسپیکر اعتماد کیووٹ کے لیے اجلاس نہیں بلاتا تو بطور وزیر اعلی کیسے اعتماد کا ووٹ حاصل کرتا۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت گورنر پنجاب کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دے۔وکلاء کی استدعا پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الٰہی کی درخواست پر سماعت کے لیے جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں لارجر بینچ تشکیل دیدیا۔بینچ کے دیگر ارکان میں جسٹس چودھری محمد اقبال، جسٹس طارق سلیم شیخ، جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس مزمل اختر شبیر شامل ہیں

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button