
طالبان حکومت نے تاحکم ثانی خواتین کی تعلیم معطل کرنے فیصلہ کرلیاافغانستان میں طالبان حکومت نے خواتین کی اعلی تعلیم پر پابندی لگا دی افغان وزارت اعلی تعلیم نے خواتین کی اعلی تعلیم معطلی کا حکم نامہ جاری کر دیاہیںافغان میڈیا مطابق افغان وزارت اعلی تعلیم نے لیٹر میں تمام نجی اور سرکاری جامعات کو تاحکم ثانی خواتین کی تعلیم معطل کرنے فیصلہ کرلیا طالبان حکومت نے طالبان نے لڑکیوں کی ثانوی تعلیم پر بھی پابندی لگائی ہوئی ہے، اگست 2021 میں افغانستان پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد طالبان نے صرف پرائمری جماعت تک لڑکیوں کو اسکول جانے کی اجازت دی تھی اس سے قبل جامعات میں خواتین کی علیحدہ کلاسز ہونے کی شرط پر خواتین کو اعلی تعلیم جاری رکھنے کی اجازت دی گئی تھی بین الاقوامی برادری خواتین کی تعلیم کے سلسلے میں طالبان حکومت کے اقدامات پر پہلے ہی شدید تحفظات کا اظہار کر چکی ہےجبکہ امریکا اور برطانیہ نے افغانستان میں خواتین کی اعلی تعلیم پر پابندی کی مذمت کی ہے امریکا نے کہا کہ خواتین کے حقوق کا احترام کرنے تک طالبان بین الاقوامی برادری کا حصہ بن نیکی توقع نہ رکھیں



