بلوچستانتازہ ترین

بلوچستان بھر میں بر قی لائنوں کی مرمت کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی

بلوچستان بھر میں بر قی لائنوں کی مرمت کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی
بلوچستان بھر میں بر قی لائنوں کی مرمت کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی

کوئٹہ ۔۔کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ شہرمیں برقی تنصیبات اور لائنوںپرترقیاتی کاموں اور ضروری مرمت کے سلسلے میں 20دسمبرکومری آبادگرڈاسٹیشن کے مری آباد، کانسی ٹوفیڈر،کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے بروری، جناح روڈ، کسٹم، اولڈسمنگلی، پی اے ایف سٹی، انٹرکنیکٹر فیڈرز جبکہ سریاب گرڈکے جان محمدروڈفیڈروںسے صبح دس بجے سے دن ایک بجے تک بجلی بندرہے گی نیز سریاب گرڈاسٹیشن کے دلدارکاریز، جڑسا، سریاب ون، سریاب ٹو، سمنگلی ایکسپریس، اے ون سٹی، بی ایم سی، غازی اورواسافیڈروں سے صبح11بجے سے شام 4بجے تک جبکہ سریاب گرڈکے جائنٹ روڈ،خیر بخش مری،اولڈسیٹلائٹ ٹاون، انڈسٹریل گرڈکے ایسٹرن بائی پاس فیڈروںسے د ن12بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی بندہوگی، نیز اِسی روز کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے جناح روڈ، ملک پلانٹ، عالم خان، پی ٹی وی فیڈروں سے دن12بجے سے شام 5بجے تک جبکہ ڈیرہ مرادجمالی اور صحبت پورگرڈاسٹیشنز سے بھی صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی بندرہے گی اس کے علاوہ 20دسمبرکے روز 132Kvمند۔تمپ ٹرانسمیشن لائن پر مرمتی کام کے باعث تربت، گوادرانڈسٹریل،گوادر،ڈیپ سی پورٹ، پسنی، ہوشاب، تمپ گرڈاسٹیشنوںسے صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی بندہوگی۔ علاوہ ازیں 20اور21دسمبرکو مری آبادگرڈاسٹیشن کے سرینافیڈردِن ایک بجے سے شام 5:30بجے تک بجلی بندرہے گی ،اسی طرح 21دسمبرکوسریاب گرڈاسٹیشن کے دلدارکاریز، جڑسا، سریاب ون، سریاب ٹو، سمنگلی ایکسپریس، اے ون سٹی، بی ایم سی، غازی اورواسافیڈروں سے صبح11بجے سے شام 4بجے تک جبکہ کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے سورج گنج بازارفیڈرسے دن 12بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی بندہوگی نیز اُسی روزکوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے جناح روڈ، ملک پلانٹ، عالم خان، پی ٹی وی فیڈروں سے دن12بجے سے شام 5بجے تک جبکہ انڈسٹریل گرڈاسٹیشن کے شاہنواز، شموزئی، ایف جی ایس، شیخ زید، سریاب مل فیڈروں سے صبح10بجے سے شام4بجے تک بجلی بندرہے گی ،اسکے علاوہ 132Kvزہری گرڈاسٹیشن سے صبح10بجے تا دوپہر2بجے بجلی بندہوگی۔ دریں اثناء 20اور21دسمبرکو (روزانہ)شیخ ماندہ گرڈاسٹیشن کے دوستین،خروٹ آباد، داریم، ویسٹرن بائی پاس، جبل نور، کڈنی،ادیان ،دوستین، ویسٹرن بائی پاس، ادیان، کڈنی سینٹرفیڈروں سے دن ایک بجے سے شام چھ بجے تک بجلی بندرہے گی ۔دریں اثناء 132Kvگوال حیدرزئی۔ژوب ٹرانسمیشن لائن پر21دسمبرکے روزضروری مرمتی کام کے سلسلے میں ژوب اور مسافرپور گرڈاسٹیشنوںسے صبح9بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔زحمت کے لئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت کی گئی ہے.

Follow GoonjLive On Facebook , Twitter ,Linkedin, RSS and Youtube

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button