تازہ تریندنیاپاکستان

فلم پٹھان’ کو ریلیز ہونے سے کوئی مائی کا لال نہیں روک سکتاہیں

فلم پٹھان

ممبئی،،،شاہ رخ خان ‘فلم پٹھان‘ کو ریلیز ہونے سے کوئی مائی کا لال نہیں روک سکتاہیں نئی فلم پٹھان پر بھارتی انتہاپسندوں کی تنقید سے اٹھنے والے تنازع میں نیا موڑ آ گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ کے بگ بی امیتابھ بچن نے حال ہی میں کولکتہ فلم فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور اس تقریب میں شاہ رخ خان بھی موجود تھے۔تقریب سے خطاب میں امیتابھ بچن نے آزادی سے پہلے کی فلموں کے بارے میں بات کرتے ہوئے فرقہ واریت سے لے کر سماجی اتحاد، برطانوی سنسرشپ، جبر سمیت دیگر امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔بھارتی اداکار نے بھارت میں آزادی اظہار اور شہری آزادیوں پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ ملک کو آزاد ہوئے کئی سال گزر چکے ہیں لیکن آج بھی آزادی اظہار اور شہری آزادی پر سوالات اٹھائے جاتے ہیں۔ان کی اس تقریر کے بعد میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ کیا ایسا کرنے سے امیتابھ بچن نے شاید شارخ خان کی فلم پٹھان اور دیپیکا اور شارخ خان کے گانے بیشرم رنگ کو تنازع بنانے والوں کی طرف اشارہ کیا ہے۔واضح رہے کہ بھارتی انتہا پسند اداکارہ دیپیکا کے زعفرانی لباس میں رقص کی وجہ سے فلم پر پابندی کا مطالبہ کر چکے ہیں جب کہ شاہ رخ کو یقین ہے کہ ‘پٹھان’ کو ریلیز ہونے سے کوئی نہیں روک سکے گا

Follow GoonjLive On Facebook , Twitter ,Linkedin, RSS and Youtube

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button