بلوچستانتازہ ترینپاکستان

بالی وڈفلموں میں جسم کی نمائش کرنے سے انکار کردیا فاطمہ آفندی

 فاطمہ آفندی
فاطمہ آفندی

پاکستانی اداکارہ فاطمہ آفندی نے برطانوی خبر رساں ادارے کو دیے گئے انٹرویومیں کہا کہ انہوں نے یہ بات کسی کو نہیں بتائی تھی کہ ان سے بالی وڈ کے معروف ڈائریکٹرانیس بزمی نے فون پر رابطہ کیا ہے، لیکن پھر بھی یہ بات میڈیا تک پہنچ گئی پاکستانی اداکارہ فاطمہ آفندی نے کہا کہ بالی وڈ کے معروف ڈائریکٹر انیس بزمی کی ایک فلم تھی جس کے لیے مجھ سے رابطہ کیا گیا کچھ عر صہ قبل مجھے ایک فون کال آئی جس میں کہا گیا کہ اس طرح بھارت میں میرا انٹرویو ہے اور ایک فلم ہے تو کیا آپ وہ کام کرنا پسند کریں گی’فاطمہ آفندی نے کہا کہ میں نے انکار کردیا جس پر انہوں نے وجہ پوچھی تو میں نے جواب دیا کہ میرے کچھ دائرہ کار ہیں، ان کے باہر جاکر میں کام نہیں کرسکتی، مجھے فیملی کی جانب سے کوئی روک ٹوک نہیں ہیںلیکن میں نے اپنے لیے کچھ بانڈریز بنایی ہوئی ہیں اور وہ ڈراموں کے لیے بھی ہیں انہوں نے کہا کہ فلموں میں کام کے کچھ تقاضے ہوتے ہیں، وہاں جسم کی نمائش کرنی پڑتی ہے، کچھ ایسے سین عکسبند کرانے ہوتے ہیں جو میں نہیں کر سکتی، الحمداللہ میں اپنے کام سے خوش ہوں

Follow GoonjLive On Facebook , Twitter ,Linkedin, RSS and Youtube

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button