بلوچستانتازہ ترین

ٹریفک پولیس ان رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں کے خلاف مہم کا آغاز کردیاہے

کوئٹہ ،،ایس پی سٹی ٹریفک پولیس کوئٹہ ملک جاوید احمد خان نے کہا ہے کہ ٹریفک پولیس کوئٹہ نے ان رجسٹرڈ بغیر نمبر پلیٹ کے موٹر سائیکلوں کے خلاف مہم کا آغاز کردیاہے۔ 2 روز میں 110 موٹر سائیکلیں ، 21 دو نمبر رکشے، 4 ٹریکٹر ٹرالی اور 70 گاڑیوں سے فینسی نمبر پلیٹیں اتاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ اور ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ کیپٹن (ر) غلام اظفر مہیسر کی خصوصی ہدایت پر ٹریفک پولیس نے ان رجسٹرڈ اور بغیر نمبر پلیٹ کے چلنے والے موٹر سائیکلوں کے خلاف خصوصی مہم شروع کردی ہے گزشتہ 2 روز میں کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں 110 ان رجسٹرڈ موٹر سائیکلیں بند کردی ہے کارروائی میں 500 سے زائد موٹر سائیکلوں کو بند کرکے انہیں رجسٹریشن کے بعد ریلیز کیا جائے گا۔ خصوصی کارروائی میں 21 دو نمبر رکشے ، 4 ٹریکٹر ٹرالی ، 70 فینسی نمبر پلیٹیں اتاری ہیں عوام الناس کو آگاہ کیا جارہا ہے کہ وہ اپنی ان رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں کو فوری طور پر رجسٹرڈ کرواکر چلائیں اور کسی بھی قسم کی کارروائی اور زحمت سے بچیں شہری پولیس کے ساتھ تعاون کریں یہ کارروائی تواتر کے ساتھ جاری رہے گی

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button