
دوحہ ۔فیفا ورلڈ کپ 2022 کا فائنل بروز اتوار فرانس اور ارجنٹینا کے درمیان کانٹے دار میچ کھیلا جائے گا اس سے قبل ہی فرانس کے 3کھلاڑی سردردبخار میں مبتلا ہوگئے برطانوی میڈیا کے مطابق فرانس کے 3فٹبالر رافیل وران، ابراہیما کوناٹے اور کنگسلے کومان کوسردردبخار کی وجہ سے ٹریننگ سیشن میں شریک نہ ہوسکے فرانسیسی فٹبال فیڈریشن نے تین کھلاڑیوں کی بیمار ی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فلو سے متاثرہ کھلاڑیوں نے خود کو کمروں میں آئیسولیٹ کرلیا ہے فرانسیسی ٹیم ڈاکٹر کے مطابق قطر میں کھلاڑی ہر وقت ٹھنڈے ماحول میں رہتے ہیں جس کی وجہ سے کھلاڑیوں کو فلو ہوگیا ہے، کوشش ہے کہ ٹیم میں فلو کے وائرس کو پھیلنے سے روکا جائے



