
پشاور۔۔گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے کہا ہے کہ وہ سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کا بل نوٹ لکھ کر واپس بھیج دیں گے۔خیال رہے کہ کے پی اسمبلی نے رواں ہفتے ہی بل پاس کیا ہے جس میں 2008سے اب تک سرکاری ہیلی کاپٹر کا ہر استعمال قانونی قرار دے دیا گیا ہے۔علاوہ ازیں سینیٹ میں پیش کردہ اعداد و شمار کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کے ہیلی کاپٹر پر جنوری 2019سے مارچ 2022کے دوران43کروڑ44لاکھ روپے اخراجات آئے۔ سابق وزیر اعظم نے ہیلی کاپٹر پر جنوری2019سے مارچ2022کے دوران1ہزار579وی وی آئی پی مشن گھنٹے مکمل کئے



