
اسلام آباد۔۔سابق صدر آصف علی زرداری نے کہاہے کہ دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک معصوم شہیدوں کے خون کا قرض باقی رہے گا۔سابق صدر آصف علی زرداری نے سانحہ اے پی ایس کی برسی کے موقع پر پیغام میں کہاکہ قوم اے پی ایس کے معصوم شہیدوں کو آج بھی نہیں بھولی، یہ دھرتی ہماری ماں ہے اس کی حفاظت کرنا ہمارا ایمان ہے۔انہوںنے کہاکہ شہیدوں کے خون سے انصاف کرنے کیلئے شدت پسندی کی نرسریوں کو تباہ کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو بتا کر گئی تھیں کہ سوات سے قومی پرچم اتارنے والے ہمارے دشمن ہیں، ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والے ریاست کے دشمن ہیں



