
اسلام آباد۔وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہاہے کہ عمران خان اسمبلیاں توڑ دیں تاریخ کیوں دیتے ہیںیہ اسمبلی اسمبلی کا کھیل رہے ہیںوفاقی وزیراحسن اقبال نے کہاکہ آپ توڑیں اسمبلی، ہم آپ کو عبرتناک شکست دیں گے، انہیں خیبر پختونخوا اور پنجاب میں عبرتناک شکست دیں گے۔وفاقی وزیرنے کہاکہ عمران خان ملک میں بے یقینی قائم رکھنے کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں، عمران خان کے وزرا ائکہتے تھے کہ اللہ کا شکر ہے حکومت چلی گئی ورنہ پتھر پڑتے، وزیراعظم چین جا رہے تھے تو عمران خان نے دھرنے کا اعلان کر دیا۔انہوںنے کہاکہ ہم سیلاب کی تباہی میں لگے رہے، عمران خان امداد روکنے کی کوشش کرتے رہے، ہم آئی ایم ایف سے مذاکرات کر رہے تھے، عمران خان سبوتاژ کرنے میں لگے رہے۔احسن اقبال نے کہاکہ9جنوری کو پوری دنیا پاکستان کی مدد کیلئے اکٹھی ہو رہی ہے، عمران خان یہ بتانا چاہتے ہیں کہ ملک میں عدم استحکام ہے، ہماری تجربہ کار ٹیم ہے، خان صاحب کے ڈیفالٹ کئے پاکستان کو بچا لیا ہے۔انہوں نے کہاکہ روس سے تیل خریدنے پر وزیر خارجہ اور وزیر پیٹرولیم کے بیان میں کوئی تضاد نہیںروس سے تیل خریدپاکستان کے مفاد میں جو اچھی ڈیل ملے گی وہ ضرور کریں گے



