
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ چمن میں افغان بارڈر سکیورٹی فورسزکی جانب سے بلااشتعال گولہ باری کے واقعات کی شدید مذمت کی گئی ہےانہوں نے کہا کہ چمن فائرنگ کے نتیجے میں جانی نقصان ہواشہری زخمی ہوئے اور املاک کو نقصان پہنچا شہریوں کا تحفظ دونوں فریقین کی ذمہ داری ہے چمن میں فائرنگ کے واقعات کی تکرار کو روکنا ضروری ہے پاکستان افغانستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے چمن بارڈر پر پاکستانی اور افغان فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا، افغان فورسز کی جانب سے پاکستان کی شہری آبادی پر مارٹر گولے اور آرٹلری کا بے دریغ استعمال کیا گیا جس میں خواتین اور بچوں سمیت 20 افراد زخمی ہوئے تھے پاکستانی آرمی کی جانب سے بھی بھرپور جوابی کارروائی عمل میں لائی گئی تھی اور افغان چیک پوسٹوں کو تباہ کیا گیا تھا



