بلوچستانتازہ ترین

نااہلی کی درخواست مسترد ہونے کافیصلہ حق وسچ کی فتح ہے ، کرن بلوچ

کوئٹہ ،،پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ بلوچستان کی سیکرٹری اطلاعات اور وفاقی وزارت اورسیز پاکستانیز و انسانی ترقی کی فوکل پرسن محترمہ کرن بلوچ نے ایک بیان میں مرکزی صدر وومن ونگ فریال تالپور کے خلاف الیکشن کمیشن میں دائر نااہلی کی درخواست مسترد ہونے کے فیصلے کوحق وسچ کی فتح قراردیتے ہوئے انہیں مبارکباد دی ہے، انہوں نے کہا کہ فریال تالپور کو نااہل کرنے کی خواہش رکھنے والوں کو منہ کی کھانی پڑی،انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے قائدین کے خلاف ہمیشہ جھوٹے کیسز بنائے گئے جنہوںنے ہمیشہ جھوٹے کیسز کا سامنا کرکے ڈٹ کر مقابلہ کیا۔فریال تالپور کو پی ٹی ا?ئی حکومت نے جعلی مقدمہ میں گرفتار کیا ، الیکشن کمیشن میں بے بنیاد درخواستیں دائر کی گئیں۔ الیکشن کمیشن کا ا?ج کا فیصلہ پی ٹی ا?ئی کی شکست کا ایک اور اعلان ہے، محترمہ فریال تالپور نیانتقامی کارروائیوں کا بڑی بردباری اور صبر سے مقابلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عدلیہ، الیکشن کمیشن اور اداروں کا احترام کیا ہے اور آج وقت نے ثابت کردیا ہے کہ فتح ہمیشہ حق و سچ کی ہی ہوتی ہے۔ ائین و قانون کی پاسداری پاکستان پیپلز پارٹی کی روایت ہے پیپلز پارٹی وفاق کی اکائی ہے اور اداروں کی تقدیس پر یقین رکھتی ہے ، ہم نے ہمیشہ قانون و ا?ئین کا راستہ منتخب کیا ہے اور ہم ا?ئین کی حدود میں رہ کر کام کرنے پر یقین رکھتے ہیں

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button