بلوچستانتازہ ترینپاکستان

سنجرانی نے سینیٹ کرسی بچانے کیلئے سرداراختر سےمدد کی اپیل کردی

صادق سنجرانی نے چیئرمین سینیٹ کا کرسی بچانے کیلئے سرداراختر مینگل سے تعاون کی اپیل کردی تاہم انھوں نے حمایت کرنے سے انکار کردیا جبکہ دوسری جانب پیپلزپارٹی نے ملاقات کرنے سے انکار کردیاذرائع کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کے سینئر رہنما چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی چیئرمین سینیٹ کا عہدہ بچانے کیلئے رابطے تیز کر دیئے میرصادق سنجرانی نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ و روکن قومی اسمبلی سرداراختر جان مینگل سے ملاقات میں ممکنہ تحریک عدم اعتماد میں تعاون کی اپیل کردی تاہم سردار اختر مینگل نے حمایت کرنے سے انکا ر کردیا میرصادق سنجرانی کے چیئرمین سینیٹ کا عہدہ بچانے کیلئے رابطے شروع کردیے صادق سنجرانی کی گزشتہ ہفتے کراچی میں اہم پی پی رہنما سے ملاقات ہوئی، جس میں صادق سنجرانی نے پی پی قیادت سے ملاقات کرانے کی درخواست کی تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے رہنما نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے معذرت کرتے ہوئے جواب دیا کہ پارٹی قیادت آپ سے ملاقات کیلئے تیار نہیں ہے

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button