
لاہور،، افغان فورسز کی چمن میں بلااشتعال فائرنگ کے خلاف مذمتی قرار داد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا دی گئی۔مسلم لیگ (ن) کی رکن اسملبی سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ چمن میں افغان فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہیں ، افغان فورسز کی فائرنگ سے 6پاکستانی شہری شہید اور 17زخمی ہوئیم اس سے چند دن قبل بھی چمن بارڈر پر افغان فورسز نے حملہ کیا جس میں ایک پاکستانی شہید ہوا۔افغان فورسز کی بھاری ہتھیاروں سے پاکستان کے شہری علاقوں پر فائرنگ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہیں ۔ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے اپنی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے بھرپور دفاع کیا ہے۔قرار داد میں افغان حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ذمہ داروں کو منظر عام پر لایا جائے اور انہیں سزائیں دی جائیں



