
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بلوچستان میں ریکوڈک سے متعلق 2 منصوبوں کی منظوری دیدی
اسلام آباد: وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا جس میں ریکوڈک سے متعلق 2 منصوبوں کی منظوری دی گئی، منظوری سے ریکوڈک منصوبے پر کام جلدی شروع ہو سکے گا وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ منصوبے وفاق اور بلوچستان حکومت کے غیر ملکی کمپنیوں کے کنسورشیم کے ساتھ عدالت سے باہر معاہدے سے متعلق ہیں، ایک منصوبہ ریکوڈک منصوبے کے تصفیے کی ثالثی سے متعلق ہے۔ای سی سی اجلاس میں کہا گیا ہے کہ منصوبے کے تحت انٹوفگسٹا کمپنی کے واجبات ادا کرنے ہیں۔
Follow GoonjLive On Facebook , Twitter ,Linkedin, RSS and Youtube



