تازہ تریندنیا

ورلڈ کپ مراکش کے سیمی فائنل میں پہنچنے پر شکیرا نے خوشی کا اظہار

 شکیرا
شکیرا
ورلڈ کپ مراکش کے سیمی فائنل میں پہنچنے پر شکیرا نے خوشی کا اظہار

دوحہ،عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ شکیرا نے مراکش ٹیم کے فٹبال ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔گزشتہ روز فیفا ورلڈکپ کے کوارٹر فائنل میں مراکش نے پرتگال کو 0ـ1 سے شکست دی جس کے بعد شکیرا نے ٹوئٹر پر لکھا کہ دِس ٹائم فار افریقا ۔شکیرا نے اپنی ٹوئٹ میں مراکش ٹیم کی کارکردگی پر اپنے جذبات کا بھی اظہار کیا جس کے لیے انہوں نے تالیوں کا ایموجی پوسٹ کیا۔شکیرا کے ٹوئٹ پر یوٹیوب کے آفیشل ٹوئٹر اکائونٹ سے بھی واکا واکا لکھا گیا۔یاد رہے کہ جنوبی افریقا میں ہونے والے فیفا ورلڈکپ 2010ء کا آفیشل گانا ‘واکا واکا دِس ٹائم فار افریقا’ شکیرا نے گایا تھا

Follow GoonjLive On Facebook , Twitter ,Linkedin, RSS and Youtube

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button