
ماں باپ کے دنیا سے جانے کے بعد ان کی قدر و قیمت معلوم ہوتی ہے : ہما علی
لاہور ۔نامور اداکارہ ہما علی نے کہا ہے کہ اگر والدین کی سپورٹ میسر نہ ہوتی تو کبھی بھی کامیابی کی منازل طے نہیں کر سکتی تھی، اگر آج میری والدہ حیات ہوتیں تومیری کامیابیوں پر سب سے زیادہ فخر کرتیں ۔ ایک انٹر ویو میں ہما علی نے کہا کہ دنیا میں والدین کا رشتہ ایسا ہے جو کسی بھی لالچ ،غرض اور ملاوٹ سے پاک ہوتا ہے ۔ جن لوگوں کے سر پر ان کے والدین کا سایہ موجود ہے انہیں چاہیے کہ ان کی خدمت اور عزت کریں اور ہر ممکن کوشش کریں کہ ان کے کسی اقدام سے انہیں کوئی دکھ اور تکلیف نہ پہنچے ۔ ماں یا باپ کے دنیا سے جانے کے بعد ان کی قدر و قیمت معلوم ہوتی ہے ، والدین ہر دکھ او رتکلیف کو اپنے اوپر سہ جاتے ہیںلیکن اپنی اولاد پر کوئی آنچ نہیں آنے دیتے ۔ انہوں نے کہا کہ میری کامیابی میرے والدین کی دعائوں کا نتیجہ ہے اور میں اپنے والد اور والدہ کی محبت او رسپورٹ کو ساری زندگی فراموش نہیں کر سکوں گی .
Follow GoonjLive On Facebook , Twitter ,Linkedin, RSS and Youtube



