
انسان دوسروں کی غلطیوں سے بھی اپنی اصلاح کر سکتا ہے ‘ صبا پرویز
لاہور ،سینئر اداکار ہ صبا پرویز نے کہا ہے کہ انسان ساری زندگی غلطیوں سے سبق حاصل کرتا رہتا ہے ، ضروری نہیں کہ آپ خود غلطی کر کے اس سے سیکھیں بلکہ آپ دوسروں کی غلطیوں سے بھی اپنی اصلاح کر سکتے ہیں۔ انٹر ویو میںگفتگو کرتے ہوئے صبا پرویز نے کہا کہ مجھے ٹی وی پر کام کرتے ہوئے طویل عرصہ گزر چکا ہے اور میں نے زیادہ تر سنجیدہ کردار ادا کئے ہیں لیکن مجھے طنز و مزاح کے کردار اد اکرنے میں زیادہ مزہ آتا ہے ۔ میری پہچان پی ٹی وی لاہور سینٹر ہے جہاں سے میں نے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تاہم گزشتہ کچھ سالوں سے کراچی میں مقیم ہوں اور یہاں بننے والی ڈرامہ سیریلز میں اپنے حصے کا کام کر رہی ہوں ۔ صبا پرویز نے کہا کہ جب میں سمجھوں گی کہ اب مجھے شوبز سے کنارہ کشی اختیار کر لینی چاہیے تو میں ایک لمحہ بھی تاخیر نہیں کروں گی ۔میں تو ہمیشہ سے یہ کہتی آئی ہوں کہ سینئر ز کے تجربے سے استفادہ کرنا چاہیے ۔ نئے آنے والوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور وہ اپنے سینئرز سے رہنمائی بھی حاصل کرتے ہیں .
Follow GoonjLive On Facebook , Twitter ,Linkedin, RSS and Youtube



