
فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار الیاس کشمیری کی15ویںبرسی (آج ) منائی جائے گی
لاہور پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئراداکار الیاس کشمیری کی15ویں برسی آج( پیر) کے روز منائی جائے گی ۔ الیاس کشمیری 1925میںپیدا ہوئے ۔ بطور فلمی اداکار وہ پہلی فلم مندری میں جلوہ گر ہوئے ۔ ہند پکچرز نامی ادارے کی فلم عابد سے اپنے فنی کیریئر کا آغاز کرنے والے الیاس کشمیری نے جلد فلم انڈسٹری میں اپنا اہم مقام بنا لیا اور ان کی شہرت کے چرچے مختصر عرصہ میں عام ہونے لگے ۔ان کو پنجابی فلموں میں ولن کے کردار وںمیںملک گیر شہرت حاصل ہوئی ۔انہوںنے سورن لتا کے مد مقابل مرکزی کردار بھی ادا کیے۔ انہوںنے پنجابی اور اردو 600سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ، ان کی نمایاں فلموں میں بنارسی ٹھگ ، ہتھ جوڑی ، عشق پے زور نہیں ، مائی منڈا ، یکے والی، وعدہ ، چچا جی سمیت دیگر فلمیں شامل ہیں۔الیاس کشمیری نے بطور فلمساز بھی کئی فلمیں بنائیں ۔الیاس کشمیری کو شوگر کا شدید مرض لاحق ہوا جس پر ڈاکٹروں کوان کا ایک پائوں بھی کاٹنا پڑا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے اور 12دسمبر 2007 کو 82سال کی عمر اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔
Follow GoonjLive On Facebook , Twitter ,Linkedin, RSS and Youtube



