بلوچستانتازہ ترین

مولانا فضل الرحمان نے حافظ حسین احمدکومنالیا

مولانا فضل الرحمان نے حافظ حسین احمدکومنالیا
مولانا فضل الرحمان نے حافظ حسین احمدکومنالیا
مولانا فضل الرحمان نے حافظ حسین احمدکومنالیا

جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن اور جمعیت علماء اسلام کے رہنما سابق سینیٹر حافظ حسین احمد کے درمیان اختلافات ختم دونوں رہنمائوں کے درمیان غیر مشروط طور پر صلح ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر وفاقی وزیر مولانا عبدالواسع کی قیادت میںحافظ خلیل احمد سارنگزئی، میر عثمان بادینی ،مولانا عبدالرحمن رفیق سمیت دیگر رہنمائوں پر مشتمل ایک وفد نے حافظ حسین احمد سے کوئٹہ میں انکی رہائشگاہ پر ملاقات کی اور حافظ حسین احمد کی والدہ کی وفات پر تعزیت کا اظہاراور انکی عیادت کی ۔وفد نے جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن اور سابق سینیٹر حافظ حسین احمد کے درمیان اختلافات ختم کرنے کی پیش کش کی اور دونوں جانب سے ایک دوسرے کے پیغامات پہنچائے جس کے بعد مولانا فضل الرحمن اور حافظ حسین احمد کے درمیان جمعیت علما ء اسلام کے صوبائی امیر وفاقی وزیر مولانا عبدالواسع کی رہائشگاہ پر ہفتہ کو ملاقات ہوئی ۔دونوں رہنمائوں نے ایک دوسرے سے غیر مشروط طور پر اختلافات ختم کردئیے جس کے بعد حافظ حسین احمد نے جمعیت علماء اسلام میں واپسی اختیار کرلی ۔

Follow GoonjLive On Facebook , Twitter ,Linkedin, RSS and Youtube

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button