بلوچستانتازہ ترین

وفاقی محتسب کے حکم پر پی ایم ڈی سی کے ریٹائرڈ اکاؤنٹ مینیجر کو پینشن کی مد میں ایک کروڑ 32 لاکھ روپے کی ادائیگی

وفاقی محتسب کے حکم پر پی ایم ڈی سی کے ریٹائرڈ اکاؤنٹ مینیجر کو پینشن کی مد میں ایک کروڑ 32 لاکھ روپے کی ادائیگی کردی گئی


وفاقی محتسب ریجنل آفس کوئٹہ میں پی ایم ڈی سی کے ریٹائرڈ اکاؤنٹ مینیجر جناب خورشید انور نے درخواست دائر کی تھی کہ اس نے اپنی زندگی کے چالیس سال سے زیادہ کا عرصہ اپنے محکمے کے نام کردیا ۔مگر افسوس کہ ریٹائرمنٹ کے بعد اس کا محکمہ اسے اس کی پینشن دینے سے انکاری تھا ۔ درخواست گزار نے سو جتن کیے مگر محکمے کے کان پر جوں تک نہ رینگی ۔


بالآخر درخواست گزار خورشید انور وفاقی محتسب ریجنل آفس کوئٹہ تشریف لایا ۔ اور اپنے محکمے کے خلاف ایک درخواست دائر کی کہ اس کا محکمہ اس کا حق یعنی اس کی پینشن دینے سے انکاری ہے ۔
درخواست موصول ہوتے ہی ریجنل آفس کوئٹہ کے عملے نے انکوائری کا باقاعدہ آغاز کیا ۔ اور انکوائری میں جب پی ایم ڈی سی کوئٹہ کے افسران جواب نہیں دے پائے تو وفاقی محتسب کے عملے نے پی ایم ڈی سی اسلام آباد سے افسران کو کوئٹہ طلب کیا اور ایک طویل انکوائری کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ درخواست گزار خورشید انور کی پینشن پر لگائے گئے محکمے کے تمام اعتراضات غلط ہیں ۔ چنانچہ وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ فوری طور پر درخواست گزار جناب خورشیدانور اکاؤنٹ مینیجر پی ایم ڈی سی کی پینشن کے واجبات ادا کیے جائیں ۔
احکامات موصول ہوتے ہی مینجنگ ڈائریکٹر پی ایم ڈی سی جناب محمد اقبال نے درخواست گزار کی پینشن کے ایک کروڑ 32 لاکھ روپے ادا کردیئے ۔
درخواست گزار چیک وصول کرنے کے لیے وفاقی محتسب کے ریجنل آفس کوئٹہ تشریف لایا ۔
اور وفاقی محتسب کے عملے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہنے لگا کہ عملے نے جتنی دلچسپی میرے کیس میں لی ایسی مثال کہیں اور نہیں ملتی۔ دیگر عدالتوں میں تو وکیل کا خرچہ ہی میری آدھی پینشن لے جاتا۔ مگر وفاقی محتسب کے عملے نے بغیر کسی لالچ کے صرف خدا کی رضا کی خاطر میرا کام کر دیا ۔
اگر معاشرے کا ہر محکمہ اسی طرح کام کرنے لگے تو معاشرے کا سدھار ممکن ہو پائے گا ۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button