اعظم سواتی کیس کی پیشی کےموقع پی ٹی آئی صوبائی صدروسابق ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی قاسم سوری کاکہناتھا کہ اعظم سواتی کےخلاف پچاس ایف آئی آرکاٹی گئی ہیں حالانکہ سپریم کورٹ کاحکم ہےکہ جب ایک جگہ ایف ائی آرہو تودوسری جگہ نہیں ہونی چائیں۔
قاسم سوری کاکہناتھاکہ اعظم خان سواتی کے مقدمات کےحوالےسےہائیکورٹ سے رجوع کرنےکےلیےوکلاء سےمشاورت کریں گئے،،اعظم سواتی کے خلاف بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پانچ مقدمات درجہ کئے گئے ہیں،
سینیٹراعظم سواتی کوکوئٹہ سمیت بلوچستان کےدیگرعلاقوں میں قابل اعتراض ٹویٹس کی بنیاد پربلوچستان پولیس نےاسلام آبادسے گرفتارکرکےکوئٹہ منتقل کیا تھا آج راہداری ریمانڈ ختم ہونےپرپولیس نےانہیں ضلع کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں سخت سیکورٹی میں پیش کیا۔ پولیس کی جانب سےسینیٹراعظم سواتی سےتفتیش کےلیےدس روزہ ریمانڈ کی درخواست کی گئی لیکن معززعدالت نےان کاپانچ روزہ ریمانڈ منظورکرلی




