بلوچستانتازہ ترینپاکستان

Decision to join Jamiat Ulema Islam, Nawab Aslam Raisani

سابق وزیراعلیٰ بلوچستان چیف آف سراوان نواب اسلم رئیسانی نے جمعیت علماء اسلام (ف)میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے یہ بات انھوں نے سینئر صحافیوں کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہی انھوں نے کہا کہ 7دسمبر کو جے یوآئی میں شمولیت کر رہا ہوںانھوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام میں شمولیت غیر مشروط ہے جے یوآئی بلوچستان میں ایک مضبوط اور منظم سیاسی قوت ہے مسنگ پرسنز کا معاملہ انسانی المیہ ہے انھوں نے کہا کہ تمام ادارے اپنی آئینی حدود میں کام کریں جے یوآئی اور ہمارا یہ مشترکہ موقف ہے صوبے اور عوام کے حقوق کے تحفظ کے لئے ہمیشہ آواز بلند کی آئندہ بھی کرونگااین ایف سی ایوارڈ اور گوادر کو سرمائی دارالحکومت قرار دینے پر جے یوآئی نے ساتھ دیا تھابلوچستان میں مالی بد انتظامی دور کرنے کی اشد ضرورت ہے ہمیں سرمایہ کاروں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کی ضرورت ہے سیاستدانوں نے اپنی سمت درست نہ کی تو حالات مزید بدتر ہو جائیں گے

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button