
ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں ترخ تنگ مائنز ایریا میں قائم کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھر جانے کے باعث دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 6کان کن کان کے اندر پھنس گئے،،،،اطلاع ملتے ہیں پی ایم ڈی سی،پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ سمیت دیگر امداد ی ٹیمیں جائے واقعہ پر پہنچ کر ریکسیو آپریشن شروع کیا گیا،،،،چیف مائنز انسپکٹر عبدالغنی کے مطابق 8گھنٹے تک جاری طویل ریسیکیو آپریشن کے بعد 6کان کن مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئیں،،،،جاں بحق کان کنوں کی شناخت سرفرازاحمد،غنی الراحمن،باچاخان،رحمان اللہ،نجیب اللہ،اورنصیب گل کے نام سے ہوئی ہے تمام افراد کا تعلق خیبر پختواہ کے مختلف اضلاع سے ہے،،مقامی کوئلہ کان میں کام کرنے والے مزدوروں کا کہنا ہے کہ مقامی کوئلہ کانوں میں احتیاطی تدابیر نہ ہونے اور سہولیات کی عدم فراہمی کے باعث آئے روز حادثات رونما ہورہے ہیں جبکہ کوئلہ کانوں میں جب بھی کوئی حادثہ رونماہوتا ہے تو طبی سہولیات نہ ہونے کے باعث بھی مزدوروں کی موت ہوجاتی ہے



