بلوچستانتازہ ترین

Pakistan People’s Party provincial leader Engineer Hadi Askari condemned the terrorist attack on a vehicle on duty during the polio campaign in Baleli, a suburb of Quetta, and expressed regret over the death of a child and a policeman in the blast.

پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنما انجینئر ہادی عسکری نے کوئٹہ کے نواحی علاقے بلیلی میں پولیو مہم کے دوران ڈیوٹی پر موجود گاڑی پر دہشت گرد حملے کی مذمت کی اور دھماکے میں بچے اور پولیس اہلکار کے جان بحق ہونے پر اظہار افسوس کیا پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنما انجینئر ہادی عسکری،ممتاز علی چنگیزی،ملک عیسی خان اور عیسی خان چنگیزی نے اپنے بیان میں کہا کہ بچے ہمارا بیش قیمت قومی اثاثہ اور مستقبل ہیں، پاکستان کے بچوں کو پولیو جیسی بیماری سے محفوظ رکھنے کیلئے پرعزم ہیں، سماج دشمن عناصر کو پولیو کے مکمل خاتمے کے مشن میں رخنہ نہیں ڈالنے دیں گے۔انہوں نے زخمیوں کیلئے جلد صحتیابی اور جاں بحق ہونے والوں کیلئے دعائے مغفرت کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button