
صوبائی دارلحکومت کوئٹہ کے علاقے بلیلی میں ہونے والے خود کش حملے میں پولیس اہلکار اور ایک بچہ جاں بحق جبکہ 22 پولیس اہلکاروں سمیت 27افراد زخمی ہو گئے کوئٹہ کے علاقے بلیلی میں خود کش دھماکے میں بلوچستان کانسٹیبلری کے ٹرک کو نشانہ بنایا گیا، دھماکے کے باعث قریب سے گزرنے والی گاڑیاں بھی زد میں آگئیدھماکے میں پولیس اہلکاروں سمیت عام شہری بھی زخمی ہوئے، دھماکے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں اور دیگر افراد کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد پولیس اور بم ڈسپوزل کو موقع پر طلب کر لیا گیا ہے، جائے وقوعہ کا محاصرہ کر کے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ خود کش حملے میں 20 سے 25 کلو گرام دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا، پولیس اہلکار ٹرک پر پولیو ڈیوٹی کے لیے جا رہے تھے۔



