
کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے اسمبلیوں سے پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی کے استعفوں کے اعلان کے بعد بلوچستان میں پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی دودھڑوں میں تقسیم ہوگئی۔عمران خان کی جانب صوبائی اسمبلیوں سے استعفی دینے کے اعلان کے بعد بلوچستان اسمبلی میں پی ٹی آئی دو دھڑوں میں تقسیم ہوگئی ہے ، بلوچستان اسمبلی میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر کامیاب ہونے والے 7 اراکین ہیں، ان میں سے 3 اراکین بابر موسی خیل بلوچستان اسمبلی کے قائم مقام اسپیکر ، نصیب اللہ مری وزیر تعلیم اور مبین خلجی صوبائی وزیر معدنیات ہیںوزیرتعلیم نصیب اللہ مری کا یہ گروپ استعفی دینے کا اعلان کرچکا ہے جب کہ سردار یار محمد رند کی قیادت میں چار اراکین اسمبلی کا گروپ استعفی دینے سے انکاری ہیں



