
gas pressure in Balochistan including Quetta Kalat and Ziarat has intensified
بلوچستان کے شمالی علاقوں میں در جہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا کوئٹہ، قلات اور زیارت سمیت بلوچستان میں سوئی گیس کے پریشر میں کمی کا مسئلا پھر شدت اختیار کر گیا ہے۔کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں کو سردی میں اضافے کے ساتھ گیس پریشر میں کمی کا سامناصارفین کا کہنا ہے کہ گیس کے بل دوگنے آ رہے ہیں جبکہ گھریلو استعمال کیلئے بھی گیس بالکل دستیاب نہیں ہے۔ 25-30ہزار بل آرہا ہے لیکن گیس کا نام و نشان نہیں، سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹیڈ ایس ایس جی سی ایل کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حالیہ سیلاب کے باعث صوبے میں گیس پائپ لائینوں کو ہونے والے نقصانات کے بعد بولان میں گیس پائپ لائنوں کی مرمت کا کام جاری ہے ساتھ ہی سوئی گیس کمپنی کو ڈیمانڈ اور سپلائی میں کمی کے باعث پریشر میں کمی کا مسئلہ بھی درپیش ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ 80 فیصد مرمتی کام مکمل کر لیا گیا ہے تاہم تقریبا 20 فیصد کام ابھی باقی ہے جو ہفتے دس دن میں مکمل کر لیا جائے گا، مرمتی کام مکمل ہونے سے گیس پریشر کی کمی کے مسئلے میں بہتری آجائے گی، جہاں ہماری گیس پائپ لائن پریشر نہیں پہنچا پا رہی وہاں بھی پریشر درست ہو جائے گا۔
Follow GoonjLive On Facebook , Twitter ,Linkedin, RSS and Youtube



