بلوچستانتازہ ترین

The forces of Pakistan have always made immense sacrifices for the protection of the country and the nation and for the elimination of enemies, Maulana Muhammad Ramzan Mengal

کوئٹہ ،سنی علما کونسل اور اہل سنت والجماعت بلوچستان کے صدر مولانامحمد رمضان مینگل نے نئے آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر اورجوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ساحر شمشاد مرزا کوتعیناتی پرمبارکبادپیش کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان کامستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے ،افواج پاکستان نے ہمیشہ ملک وقوم کی حفاظت اور دشمنوں کے خاتمے کیلئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں،نئے آرمی چیف کی تعیناتی سے بھارت بھی تشویش میں مبتلا ہوگیاہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔ مولانامحمدرمضان مینگل نے نئے آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر اورجوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ساحر شمشاد مرزا کوتعیناتی پرمبارکبادپیش کی اور کہاکہ پیشہ ور آرمی چیف کی تعیناتی سے دشمن کی تشویش بڑھ گئی ہے دنیا اس بات کی گواہ ہے کہ پاکستان کی آرمی ،نوجوان اور عوام اپنے مادر وطن کی حفاظت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے انہوں نے کہاکہ پاکستان کامستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے ،پاکستان کے دشمن جان لے کہ ان کی خواہشات کبھی بھی پورے نہیں ہونگے ،افواج پاکستان نے ہمیشہ ملک وقوم کی حفاظت اور دشمنوں کے خاتمے کیلئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button