
سکیورٹی فورسز کا کوہلو بلوچستان کے علاقے سیاہ کوہ میں بی ایل اے (ایچ) کے دہشت گردوں کے خلاف انٹیلیجنس کی بنیاد پر آپریشن۔ انٹیلیجنس ایجنسیاں 30 ستمبر 2022 کو کوہلو بازار میں دھماکہ کے بعد سے ان دہشت گردوں کی تلاش میں تھیں جس میں دو راہگیر شہید اور 19 زخمی ہوئے تھے۔ یہی تنظیم اور اس کے دہشت گرد علاقہ میں اغواء برائے تاوان، بھتہ خوری اور سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔ اس کے علاوہ دہشت گرد بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کرنے والے انجینئرز اور مزدوروں کو بھی نشانہ بناتے تھے۔دہشت گرد اب کوہلو، کاہان اور میوند میں حملوں کی تیاری کر ریے تھے۔آپریشن آج صبح 6 بجے شروع ہوا۔ گھیرے میں آے ہوے دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 9 دہشت گرد ہلاک جب کہ 3 زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گے ہیں۔ سیکورٹی فورسز کا علاقے میں سرچ آپریشن ابھی جاری ہے



