بلوچستانتازہ ترین

FIA Cyber Crime Circle Quetta arrested a person who blackmailed many women

کوئٹہ ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کوئٹہ کی کارروائیاںسائبر کرائم سرکل کوئٹہ نے کامیاب ریڈ کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ملزم محمد اقبال کو گلیکسی ٹاون حب جبکہ ملزم حسن علی کو لورالائی سے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان سوشل میڈیا کے ذریعے شکایت کنندگان کی قابل اعتراض تصاویر شئیر کرنے میں ملوث تھے۔ ملزمان شکایت کنندگان کو بلیک میل بھی کر رہے تھے۔ ملزم محمد اقبال نے شکایت کنندہ کو بلیک میل کرتے ہوئے 140000 روپے ہتھیائے۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان متعدد خواتین کو بلیک میل کر چکے تھے۔ملزمان نے بلیک میلنگ کے لئے متعدد جعلی فیس بک آئی ڈیز بنائی ہوئی تھیں۔ ملزمان کے قبضے سے 2 موبائل فونز اور 8 سمز بھی برآمد کر لی گی۔ملزم کے موبائل فونز کو قبضے میں لے کر فرانزک کے لئے بھیجوا دیا گیا۔ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button