بلوچستانتازہ ترین

There was an attempt to kill Imran Khan in Wazirabad, he is still injured today Qasim Suri

کوئٹہ پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صدر سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ ملک پر دو خاندان مسلط ہیں آصف علی زرداری اور نواز شریف نے ملک اور قوم کے لئے کچھ نہیں کیا صرف اپنی جائیدادیں بنائی ہیں جس کی وجہ سے پاکستان کی معیشت کمزور ہوتی جارہی ہے پاکستان میں سیاسی استحکام کے لئے صاف اور شفاف انتخابات ناگزیر ہیں اس لئے 9 سیٹوں میں سے 8 سیٹیں عمران خان نے جیت لی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے حقیقی آزادی لانگ مارچ میں شرکت کے لئے روانہ ہونے والے قافلے کے شرکاء اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا کوئٹہ سے روانہ ہونے والا قافلہ ژوب سے راولپنڈی جبکہ بولان مستونگ دشت سے قافلے بھی اسی قافلے کا حصہ ہیں نصیرآباد سے قافلہ سکھر کے راستے جائے گا انہوں نے کہا کہ پارٹی کے سینئر رہنماء اعظم سواتی پر ظلم کیا گیا ہم سب پر غداری اور توہین رسالت کے مقدمات درج کئے گئے جب کرپشن کے ثبوت نہیں ملے تو مائنس ون کا فارمولا اپنایا گیا وزیرآباد میں عمران خان کو قتل کرنے کی کوشش کی گئی وہ آج بھی زخمی ہیں اس کے باوجود دھرنے دیں گے بلوچستان بھر سے کارکن قافلے میں شریک ہیں عمران خان کے دور میں روزگار کے مواقعے پیدا ہوئے ملک میں بجلی گیس ناپید ہے عوام کو آٹا میسر نہیں ہمیں غلام بنادیا گیا میں نے سائفر خود دیکھا ہے سابق آرمی چیف نیشنل سیکورٹی کانفرنس میں سائفر کو سچ قرار دے چکے ہیں ہمارا قافلہ منزل کی جانب رواں دواں ہے

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button