
کوئٹہ آج گورنر ہاوس کوئٹہ میں ایک سادہ مگر پروقار حلف برداری تقریب منعقد ہوئی جس میں رکن صوبائی اسمبلی میر ضیاء اللہ لانگو نے صوبائی وزیر کی حیثیت سے حلف لے لیا. قائمقام گورنر بلوچستان میر جان محمد جمالی نے میر ضیاء اللہ لانگو سے حلف لیا. حلف برداری کی تقریب میں صوبائی وزراء، اراکین اسمبلی، چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی، انسپکټر جنرل پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ، آئی جی جیل خانہ جات شجاع کاسی، صوبائی محتسب بلوچستان نذر بلوچ، پی ڈی ایم اے کے سربراہ نصیر احمد ناصر، اور اعلیٰ سرکاری حکام کے علاوہ سیاسی کارکنان بھی حلف برداری کے موقع پر موجود تھے



