بلوچستانتازہ ترین

Nasrullah Baloch, chairman of Voice for Baloch Missing Persons, provided a list of 326 missing persons with complete details to the investigation commission headed by Sardar Akhtar Mengal.

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیرمین نصراللہ بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ تنظیمی سطح پر 326 لاپتہ افراد کی ایک لسٹ مکمل تفصیلات کے ساتھ سردار اختر مینگل کے سربراہی میں قائم تحقیقاتی کمیشن کو فراہم کردیا جن کے لواحقین 15 نومبر کو ‎وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے احتجاجی کیمپ میں موجود تھےجب کمیشن نے احتجاجی کیمپ کا دورہ کیا تھا انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ تحقیقاتی کمیشن حقیقت مبنی رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرے گی جو لاپتہ افراد کی بازیابی کو یقینی بنانے کے ساتھ جبری گمشدگیوں،فیک انکاونٹرز اور تعلیمی اداروں میں بلوچ طلباء کی ہراسمنٹ کو روکنے کے لیے موثر ثابت ہوگا دراثنا وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیرمین نصراللہ بلوچ،وائس چیرمین ماما قدیر اور کوآرڈینٹر حوران بلوچ نے پاکستان میں موجود آسٹریلین ہائی کمیشن کے سیکنڈ سیکریٹری پولیٹیکل میری رابرٹس سے ملاقات کی انہیں بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے مسئلے اور انسانی حقوق کے حوالے سے بھی آگاہ کیا

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button