بلوچستانتازہ ترینپاکستان

Quetta: Train service has been restored from Machh to Peshawar

کوئٹہ ، محکمہ ریلوے بلوچستان کی جانب سے مون سون کی بارشوں اور سیلاب کے باعث معطل ہونے والے ٹرین سروس کو 3 ماہ بعد دوبارہ بلوچستان کے علاقے بولان سے بحال کردیا اتوار کو کوئٹہ سے 7مسافر بسوں کے ذریعے 261مسافروں کے علاوہ قلی، ریلوے کے عملے کو سیکورٹی کے ہمراہ کوئٹہ سے مچھ پہنچایا گیا جہاں سے پشاور کے لئے جعفر ایکسپریس ٹرین 9 بوگیوں پر مشتمل ٹرین اپنے مقررہ وقت پر روانہ ہوئی کوئٹہ سے مسافروں کو کوچز کے ذریعے ڈی ایس ریلوے فرید احمد، ڈی ٹی او سمیت دیگر آفیسران نے روانہ کیا اتوار کی صبح بلوچستان کے شہر مچھ بولان سے جعفر ایکسپریس تقریبا 261مسافروں کو لے کر پشاورکیلئے روانہ ہوئی بلوچستان میں مون سون بارشوں اور سیلاب کے باعث تین ماہ سے تعطل کا شکار ٹرین سروس گزشتہ روز بحال کر دی گئی۔محکمہ ریلویز کے مطابق مچھ سے پشاور روانگی کیلئے جعفر ایکسپریس کی نئی بوگیاں مچھ پہنچا ئی گئی تھیں، مسافروں کو بسوں کے ذریعے کوئٹہ سے مچھ تک پہنچایا گیا۔پہلی ٹرین کی روانگی کے لئے کوئٹہ میں گزشتہ کئی روز سے لوگوں کو سفری سہولیات کے لئے ٹرین کی بکنگ شروع کی گئی تھی اور پہلی ٹرین میں کوئٹہ سے 261 مسافروں کو بسوں کو ذریعے روانہ کیا گیا مسافروں کو صبح 8بجے ریلوے اسٹیشن پر بلایا گیا تھا اور 9 بجے انہیں بسوں کے ذریعے سیکورٹی کے ہمراہ ریلوے کا عملہ قلی بھی روانہ ہوئے ریلوے حکام کی جانب سے مسافروں کو کوئٹہ سے مچھ پہنچانے اور مچھ سے واپس کوئٹہ لانے کے لئے تقریبا 3 ماہ کے لئے ڈپٹی کمشنر کے توسط سے معاہدہ کیا گیا ہے کہ 14 بسوں کے ذریعے مسافروں کو کوئٹہ سے مچھ پہنچایا اور واپس لایا جایا کرے گا مچھ میں مسافروں کی سہولت کے لئے موبائل فون کی چارچنگ، واش روم اور بیٹھنے کیلئے اضافی بینچز کے ساتھ ساتھ پینے کے پانی کی فراہمی سمیت دیگر سہولیات مہیا کی گئی ہیں۔ ریلوے حکام کے مطابق بلوچستان میں مون سون بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث ریلوے ٹریک تباہ ہونے کی وجہ سے کوئٹہ سے اندورن ملک کیلئے ٹرین سروس معطل ہو گئی تھی، تین ماہ کے تعطل کے بعد ٹرین سروس دوبارہ گزشتہ روز مچھ سے بحال کی گئی ہے۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ درہ بولان میں ہرک کے مقام پر گرنے والے ریلوے پل کی مرمت ابھی تک مکمل نہیں ہو سکی ہے جس کی وجہ سے کوئٹہ کی بجائے جعفر ایکسپریس کی سروس مچھ سے شروع کی جا رہی ہے۔جس کا مقصد مسافروں کو سفری سہویات کی فراہمی ممکن بنانا ہے ۔ بسوں کی سکیورٹی کی ذمہ داری صوبائی حکومت کی ہے جبکہ مچھ سے ٹرین کی روانگی 11بج کر 10 منٹ پر ہوگی۔9بوگیوں پر مشتمل جعفرایکسپریس ٹرین سکھر، لاہور، راولپنڈی سے ہوتی ہوئی پشاور پہنچے گی۔اور سبی ریلوے اسٹیشن سے مزید 6 بوگیاں ٹرین کے ساتھ لگیں گی جاتے ہوئے اور پشاور سے آنے والی ٹرین سے 6بوگیاں سبی میں الگ کر لی جائیں گی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button