تازہ ترین
The future of Pakistan is related to you so focus on your education Commander Balochistan Corps Lt Gen Asif Ghafoor

مکران میڈیکل کالج کے طلباء اور طالبات کا ایف سی کیمپ تربت کا دورہ
کمانڈر بلوچستان کور لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کی دعوت پر مکران میڈیکل کالج کے 90 طلباء بشمول 35 طالبات اور فیکلٹی ممبران نے ایک دن کے لیے ایف سی ہیڈ کوارٹرز تربت کا دورہ کیا۔ آفیسرز اور طلباء کے درمیان کرکٹ میچ ہوا جو ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایف سی کی ٹیم نے جیت لیا۔میچ کےمہمان خصوصی کمانڈر بلوچستان کور لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور تھے جنہوں نےکھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کیے۔ میچ کے بعد طلباء و طالبات سےگفتگو کرتے ہوۓ کور کمانڈر کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مستقبل آپ سے وابستہ ہے اس لیے اپنی تعلیم پر توجہ دیں اور ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے خود کو تیار کریں۔طلبا اور طالبات نے کالج کی رجرسٹریشن کا دیرینہ مسلۂ حل کرنے میں پاک فوج کی مدد کا شکریہ ادا کیا۔



