تازہ ترین

پشتون اکابرین قومی تحریک میں ہمیشہ کیلئے امر ہوگئے: عوامی نیشنل پارٹی مابت کاکا

عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا
عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا
پشتون اکابرین قومی تحریک میں ہمیشہ کیلئے امر ہوگئے: عوامی نیشنل پارٹی مابت کاکا

چمن ،عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا نے کہا ہے کہ فعال اور منظم تنظیم کی بدولت ہی اکابرین کے متعین کردہ اہداف کا حصول ممکن ہے شہدا،اکابرین کی یاد منانا اور نئی نسل کو ان کی قربانیوں اور جہد سے باخبر رکھنافکری نظریاتی سیاسی کارکنوں کی ذمہ داری ہے شہید وطن خان جیلانی خان اچکزئی اور شہید اسد خان اچکزئی نے جانوں کے نذرانے دیکر وطن وقوم دشمن قوتوں کے سامنے سر تسلیم خم ہونے کے بجائے جام شہادت کو جو ترجیح دی اور پشتون قومی تحریک میں ہمیشہ ہمیشہ کیلئے امر ہوگئے ان عظیم شہدا کی برسی کے موقع پر منعقدہ جلسہ عام کی رواں ملکی صورتحال پر گہرے اثرات مرتب ہوں گے کارکن اور ذمہ داران بھرپور تیاریوں کو اولیت دیں ان خیالات کااظہار انہوں نے باچاخان مرکز چمن میں عوامی نیشنل پارٹی ضلع چمن آرگنائزنگ کمیٹی کے اجلاس کے شرکا سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر ضلعی آرگنائزر صلاح الدین وطن یار ڈپٹی آرگنائزر عبدالخالق حقمل کلیم حکمت یار چئیر مین گل زمان خدائی خدمت گار آرگنائزیشن کے ضلعی سالار حاجی عبدالقدیم اچکزئی ڈپٹی سالار چئیر مین محب اللہ بھی موجود تھے اجلاس میں 18نومبر جلسہ عام بارے تیاریوں اور اب تک کئے گئے اقدامات کاجائزہ لیا گیا عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا نے ضلعی ذمہ داران کے ہمراہ جلسہ گاہ اور پارکنگ کا معائنہ کیا اس سے پہلے پارٹی وفد نے چمن پریس کلب کا دورہ کیا اور وہاں پر موجود صحافی برادری کو 18نومبر جلسہ عام کا دعوت نامہ دیا عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری نے پارٹی وفد کے ہمراہ چمن بارڈر پر محنت کش یونین کے سربراہ عبدالولی عرف منڈولی سے ملاقات کی اور انہیں جمعہ 18نومبر چمن میں منعقدہ جلسہ عام کی دعوت دی جو انہوں نے ساتھیوں سمیت قبول کی دریں اثنا عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا عبدالخالق حقمل عبدالرزاق مشر عبدالرشید اچکزئی نے پارٹی کے فعال رکن نذیر افغان کی ناگہانی رحلت کو پارٹی کیلئے ناقابل تلافی نقصان قراردینے ہوئے کہا کہ نذیر افغان مخلص اور متحرک کارکن تھا پارٹی رہنماؤں نے نماز جنازہ میں شرکت اور فاتحہ خوانی کی

Follow GoonjLive On Facebook , Twitter ,Linkedin, RSS and Youtube

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button