بلوچستانتازہ ترینپاکستان

چمن: پاک افغان بارڈر فائرنگ، ایک ایف سی اہلکار شہید، 2 زخمی

 پاک افغان بارڈر  فائرنگ
پاک افغان بارڈر فائرنگ
چمن: پاک افغان بارڈر فائرنگ، ایک ایف سی اہلکار شہید، 2 زخمی

چمن میں پاک افغان بارڈرباب دوستی پر  فائرنگ کےبعد پاک افغان سکیورٹی اہلکاروں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا،  فائرنگ کےدوران باب دوستی سے آنے جانے  والے پیدل شہریوں میں بھگدڑ مچ گئی۔ حکام کا کہنا ہے پاکستانی حکام نے فائربندی کے لیے افغان حکام سے رابطہ کیا ہے، واقعے کے بعد باب دوستی تجارت اور  پیدل آمدورفت کے لیے بند کردیا گیا ہے، جس سے سرحد کی دونوں جانب مال بردار ٹرک اور شہری پھنس گئے ہیں۔باب دوستی پر پاکستان اور افغان حکام کے درمیان فلیگ میٹنگ ہوئی ہے جس میں کہا گیا ہےکہ  حملہ آوروں کی حوالگی تک باب دوستی بند رہےگا۔ ڈپٹی کمشنر چمن حمید زہری کا کہنا ہےکہ پاک افغان بارڈر باب دوستی غیر معینہ مدت تک بند رہےگا۔

Follow GoonjLive On Facebook , Twitter ,Linkedin, RSS and Youtube

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button