بلوچستانتازہ ترینپاکستان

  اعظم سواتی کوکوئٹہ بطور مہمان بہترین اور محفوظ ترین رہائش دی،

 صادق سنجرانی کا کہنا تھاکہ سینیٹر اعظم سواتی کی ویڈیو سے متعلق انکشاف قابل مذمت اور افسوسناک ہے،  ان کے انکشاف سے دلی رنج اور تکلیف پہنچی  سینیٹراعظم سواتی ایک ایماندار اور قابل عزت شخصیت کے مالک ہیں، سینیٹر اعظم سواتی کوکوئٹہ بطور مہمان بہترین اور محفوظ ترین رہائش دی، بطور مسلمان اور بلوچ اخلاقی اقدار سے بخوبی آگاہ ہوں انہوں نے کہا کہ  اعظم سواتی کی ازدواجی زندگی سے متعلق ویڈیو پر سینیٹ کی کمیٹی بنائی جارہی ہے، پارلیمانی لیڈرز پر مشتمل کمیٹی میں تمام جماعتوں کے رہنما شامل ہونگے، کمیٹی اعظم سواتی کی ویڈیو بنانے اور لیک کرنے کا جائزہ لیکر رپورٹ دے گی، کمیٹی اپنی رپورٹ مرتب کر کے ایوان میں پیش کرے گی۔

Follow GoonjLive On Facebook , Twitter ,Linkedin, RSS and Youtube

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button