
صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مختلف حادثات و واقعات میں 7 افراد جاں بحق جب کہ 3 زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بولان کے علاقے ہفت ولی کے مقام پر نا معلوم افراد نے فائرنگ کرکے ظفر علی اور علی حسن کو قتل کر دیا اور فرار ہوگئے فائرنگ کی وجہ دیرینہ رنجش بتائی جاتی ہے اس کے علاوہ نوشکی میں نا معلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص نوید کو قتل کر دیا مسلم باغ میں 2 گاڑیوں کے درمیان حادثے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے اسی طرح دکی کے علاقے چمالنگ میں کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے کان کن شیر علی سکنہ سوات جب کہ ایک اور کان میں کوئلہ نکالتے وقت ٹھیلہ لگنے سے کان کن بھسو خان سکنہ افغانستان ہلاک ہوگئے نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئیں مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کر رہی ہے



