تازہ تریندنیاپاکستان

 بھارت کبھی بھی نہیں چاہے گا کہ پاکستان آگے جائے ملک

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلیم ملک نے بھی جنوبی افریقا کے ہاتھوں بھارت کی شکست پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوے کہاکہ بھارت کبھی بھی نہیں چاہے گا کہ پاکستان آگے جائے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے بہت ہی بری فیلڈنگ کی، اگر بھارتی کھلاڑی تھوڑی سی اچھی فیلڈنگ کر لیتے تو میچ نہ ہارتے، جو کیچ انہوں نے ڈراپ کیے ایسے کیچ چھوٹنے والے نہیں ہوتے۔ پاکستان اور بھارت ہمیشہ ایک دوسرے کے حریف رہے ہیں، بھارتی ٹیم نے میچ کی ابتدا میں تھوڑا جوش اور جذبہ دکھایا لیکن انہوں نے جو فیلڈنگ کی اس پر مجھے تھوڑا سا شبہ ہے، بھارت کبھی نہیں چاہے گا کہ پاکستانی ٹیم آگے آئے بھارتی کھلاڑیوں نے کیچز بھی ڈراپ کیے اور رن آؤٹ بھی چھوڑے جس پر بلیو شرٹس کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button